کیکر سلامت تھڑا قائم - دعا عظیمی

میں روز اسی سڑک پر نکلتا تھا، دھول دھوپ اور دوڑ میں سب پیچھے رہ گیا۔ مگر اس کیکر سے اپنی پرانی دوستی تھی۔ کسی بھلے مانس نے کچے پکے روڑوں کو ٹکا کر ایک مسافر کے سستانے کو تھڑا بنا ڈالا تھا، لاری اڈے سے تانگے مل جایا کرتے تھے، مگر میرے جیسے تھوڑ پونجیے اپنی طاقت پر ہی بھروسہ کرتے اور چند کوڑیوں کو...