کتابچی (2) - سعود عثمانی

’’یہ دیکھیے! یہ وہ تختی ہے جو بّرصغیر پاک و ہند میں پائی جانے والی قدیم ترین تحریروں میں سے ہے. انتہائی نادر اور انتہائی اہم. اس کو حاصل کرنے والا عجائب گھر اس کی موجودگی پر اِتراتا ہے اور دُور دُور سے ماہرین آثار ِقدیمہ اس کو محض ایک نظر دیکھنے آتے ہیں. یہ چھوٹی سی تختی بہت بڑی ہے. اس کا کاتب کون...