ڈپریشن کا علاج کیا ہے؟ سکون کیسے حاصل ہو؟ عصمت اسامہ

ہمارے اسلاف کا دور بھی کیا سنہرا دور تھا جب لوگ مل جل کے رہتے تھے۔ سب بیٹے، ان کی اولادیں ایک ہی دادا جان کے سایہ رحمت میں پروان چڑھتی تھیں۔ بچے اکٹھے کھیلتے اور پڑھتے تھے۔ خوشیاں بھی سانجھی تھیں اور دکھ بھی۔ ہمسائے کو "ماں جایا" کہا جاتا تھا۔ محلے کی بیٹی گزرتی تو بیٹے راستہ چھوڑ دیتے تھے۔ دن کا...