بچوں کی چھٹیاں آسان بنائیں - ایمن طارق

آنکھوں اور منہ پر سے بالوں کو ہٹاتے ہوئے جھک کر جو ہم نے ان کے ماتھے پر پیار کیا تو کسمسا کر دوسری طرف کروٹ کرلی اور محترمہ کے نیچے سے ڈائری برآمد ہوئی۔ "اُف! یہ لڑکی بھی پتا نہیں کیا داستانیں لکھتی رہتی ہے؟" آج جو ڈائری ہاتھ لگی تو سوچا ایک نظر ڈال ہی لیں ورنہ دن کی روشنی میں تو یہ خوش قسمتی ہی ہے...