آج کا میچ اس کے نام - محسن حدید

آج کا میچ اس عام بلوچ کے نام جو بلوچستان کے کسی ویرانے میں راہ چلتے ایک بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا. جسم کے چیتھڑے اڑنے سے چند لمحے پہلے اس کے ذہن میں آخری خیال یہ آیا ہوگا کہ مجھے دھرتی کیوں نگل گئی؟ میرا کیا قصور تھا؟ یہ آگ کا عذاب مجھے دنیا میں ہی کس لیے مل گیا؟ آج کا میچ اس زائر کوفہ و نجف کے...