یہ سطور میں اہل سنت کے جواں عمر علماء کے لیے لکھ رہا ہوں۔ ہمارے علماء اپنی دنیا میں مگن ہیں، یہ امریکہ اور برطانیہ میں ہوں یا پاکستان میں، گرد و پیش سے بے نیاز رہتے ہیں، ’’سُکھیکی‘‘ میں رہتے ہیں، امت کے دکھ درد کو محسوس کر کے اپنا سکون برباد نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر بھی ان کی اپنی دنیا ہے، ایک...