موٹرسائیکل - ریاض علی خٹک

زندگی کا سفر مجھے موٹر سائیکل کی سواری لگتا ہے. موٹرسائیکل ہمارا جسم اور روح اس کی سوار ہے. ایمان آپ کا اگلا وھیل یقین پچھلا وھیل ہے. عمر کی ٹینکی ایک بار نصیب پر ملتی ہے. موٹرسائیکل کی دیکھ ریکھ بہتر تو لمبا سفر کرلیتی ہے. یہ سواری توازن کی ہے. ایمان و یقین کے درمیان سوار سفر اپنے توازن پر کرتا ہے...