13 سے 19 سال کے بچوں کے لیے چند کار آمد باتیں - جاوید اختر ارائیں

خضر اور میران جب ٹین ایج میں داخل ہوئے تو انہیں کچھ باتیں خاص طور پر سمجھائی گئیں، مثلاً سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اصرار اس بات پر رہا کہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھنا، اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔ صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں مگر نمبر کٹ جاتے ہیں...