قومی بحران، ہماری تاریخ اور چار مذہبی سوال (۳) - محمد دین جوہر

گزارش ہے کہ آج کا پاکستان اور برصغیر کا مسلم معاشرہ گزشتہ دو سو سالہ تاریخ کا براہ راست ثمر ہے۔ پاکستان سمیت برصغیر کا مجموعی مسلم معاشرہ جس تہذیبی بحران سے دوچار ہے، وہ نہ صرف جاری ہے بلکہ وقت کے ساتھ گہرا ہو رہا ہے اور تاریخ کی قوتیں اور سیکولرائزیشن کا بھنور اس وسیع الجہت معاشرے کو ہڑپ کیے جا...