خدا تعالیٰ کی ان گنت ، بے شمار نعمتیں ایسی ہیں کہ جن کا ہمیں ادراک نہیں اور جن کا ادراک ہے ان کا شکر ادا نہیں کرتے۔ ربِّ کریم نے اپنی نعمتوں کے بیان میں ان نعمتوں کا ذکر کیا جن سے امیر غریب ، عالم جاہل ، مسلم کافر یکساں طور پر واقف ہیں۔ جب عرب کے بادہ نشین سامانِ تجارت کے لیے سفر پر نکلتے تو اونٹ...