اپنے جوانوں کی لاشیں لے جاؤ - احسان کوہاٹی

’’دیکھو بیٹا! میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ مجھے بالکل ڈر نہیں لگ رہا تھا اور میں ذرا بھی پریشان نہیں تھا۔ دو مہینے بعد میری بھتیجی کی شادی تھی۔ وہ کہنے کو تو میرے مرحوم بھائی کی بیٹی تھی لیکن میں اسے اپنی ہی بیٹی سمجھتا تھا اور سمجھتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ میں لاش کی صورت میں گھر جاؤں۔ میں اسے...