سجو - عظمیٰ ظفر

"آئے ہائے سب خراب کردیا ، بیڑا غرق ہو تیرا، چل بھاگ ادھر سے ہش ہش…! بلی لاڈو نے پالی ہے اور نقصان میرا ہوتا ہے۔" صحن میں بچھی چادر پر اماں نے پاپڑ سوکھنے ڈالے تھے، گھڑی بھر کے لیے باورچی خانے میں کیا گئیں؟ پیچھے سے بلی نے کیٹ واک کرکے پاپڑوں کی بلے بلے کردی تھی۔ اب پچھلے دس منٹ سے وہ سجو اور اس کی...