محمد مرسی جو ہر امتحان میں سرخرو ہوا - محمد عامر خاکوانی

یہ دس سال پہلے ، دسمبرکی ایک سہہ پہر تھی جب مجھے قاہرہ میں اخوان المسلمین (Muslim Brotherhood) کے دفتر وزٹ کرنے کا موقع ملا ۔ مصرپر ان دنوں بدترین مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت تھی ، ٹھیک سوا سال بعد قاہرہ کی سڑکیں ” ارحل یا مبارک (مبارک چلے جاؤ)“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی تھیں ۔ یہ عرب...