تفصیل سے لکھنے کی فرصت نہیں ہے ۔ اس لیے سردست مختصر تبصرہ پیشِ خدمت ہے۔ 1۔پہلے اس "حکم نامے" کے بنیادی نکات یاد کیجیے جو سپریم کورٹ نے 19 جون 2020ء کو جاری کیا تھا۔ اس حکم نامے کی رو سے تمام دس جج صاحبان نے بالاتفاق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے خلاف ریفرنس خارج کردیا تھا۔ البتہ جسٹس یحیٰ آفریدی کا...