فضلائے مدارس کے معاشی مسائل - عابد محمود عزام

وفاق المدارس کے امتحانات کے بعد ہزاروں فضلاء مستقبل میں درپیش مسائل کا خوف لیے عملی زندگی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ مدارس میں ہمیشہ دین پڑھا ، سیکھا۔ ہمیشہ دین پھیلانے اور دین کی خدمت کرنے کی فکر کی، جو بہت ہی عظیم کام ہے، لیکن زندگی میں بہت سی دنیاوی ضروریات بھی ہوتی ہیں، جن سے کسی انسان کو مفر نہیں...