قیام پاکستان میں مادر ملت کی خدمات …! - رانا اعجاز حسین چوہان

جدوجہد آزادی پاکستان میں شمع جمہوریت محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، آپ نے تحریک پاکستان میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کاکام لیا ۔ آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں...