عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی باڈی لینگویج، ایک تجزیہ - عارف انیس ملک

باڈی لینگویج کے ایک طالب علم کے طور پر اس ملاقات کا شدت سے انتظار تھا کہ سطور اور بین السطور بہت کچھ کہا جائے گا۔ ٹرمپ سے دو (صدر بننے سے پہلے بحیثیت سپیکر) اور خان سے مختلف مواقع پر درجنوں ملاقاتیں رہیں۔ دونوں کی بدن بولی کو بھرپور پڑھا تھا، کچھ قیافے لگائے تھے جو تقریباً جوں کے توں پورے ہوئے۔ میں...