کتاب کا عالمی دن: مطالعۂ کتب کی اہمیت - سہیل بشیر کار

قوموں کی تعمیر میں بنیادی اقدار اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عروج و زوال کے اسباب بھی بنیادی اقدار ہی میں ہوتے ہیں۔ چونکہ علم ہمیشہ عمل کا امام ہوتا ہے، لہٰذا بنیادی اقدار صحیح علم سے ہی آتی ہیں اور درست علم مطالعۂ کتب سے حاصل ہوتا ہے۔ وسیع و دقیق مطالعے کے بغیر انسان کا ذہن، ادراک کی اس سطح تک رسائی...