سانپ سیڑھی کا کھیل - نورین تبسم

دُنیا کےمیدان میں، دُنیا کے اسٹیج پر ہم صرف دو طرح کے لوگوں سے ملتے ہیں۔”سانپ اور سیڑھی“ باقی جتنے ملنے والے ہیں وہ حاضرین ہیں یا تماشائی، تالیاں بجاتے ہیں یا اُٹھ کر چلے جاتے ہیں، آوازیں کستے ہیں یا پھر شاباشی کے ڈونگرے برساتے ہیں۔ کبھی ”ایک بار اور“ کی صدا لگاتے ہیں تو کبھی نقالی کہہ کر یکسر رد...