سینٹ الیکشن پر ہر قسم کے تجزیے آ رہے ہیں ، بہت کچھ کہا اور لکھا جا چکا ہے۔ اس میں مزید اضافہ کیا جائے؟جتنی کوشش کی جائے ، کہیں نہ کہیں تکرار اور یکسانیت آ ہی جائے گی۔ بیشتر تجزیوں ،تحریروں میں اسے صرف نمبر گیم اور عام ہار جیت والا الیکشن ہی تصور کیا جا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ معاملہ کچھ گہرائی والا...