منزل مراد کا سفر شوق - عبدالباسط بلوچ

۱۰ اپریل ۲۰۱۷ کو جب میں جاپان کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ سے جا رہا تھا ۔ امیگریشن کاونٹر پر بیھٹے ایک بابا نما بابو نے پوچھا کس مقصد کے لیے جا رہے ہیں ۔میں نے سینہ چوڑا کر کے بتایا کہ سیر وسیاحت کے لیے ۔اس نے میری طرف دیکھا اور بڑی روانی سے بولا سیر ہی کرنا تھی مکہ مدینہ کی کر لیتے سیر بھی ہو جاتی...