دلِ مضطر کی پکار! ڈاکٹر میمونہ حمزہ

کئی مہینوں بعد سب سہیلیاں ون ڈش پارٹی میں جمع تھیں، وہ سب ایک کالج سے فارغ ہوئی تھیں، کالج میں ان کاگروپ سب سے بڑا تھا، وہ خوب ہلا گلا کرتیں، اور مہینے میں ایک مرتبہ پیسے جمع کر کے بریک میں ہلکی پھلکی پارٹی بھی کر لیتیں، کالج کے چار سال پلک جھپکتے گزر گئے تھے، الوداعی پارٹی کے دن سب سہیلیوں نے طے...