میری بھی تو سنیے - عظمیٰ ظفر

معزز قارئین! جو داستان میں رقم کر رہی ہوں وہ میرے لیے بہت غمگین ہے آپ کے لیے نا ہو تو اور بات ہے۔پیشے کے اعتبار سے میں ایک ٹیچر ہوں۔۔ آ آ۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔ ٹیچر! !۔۔ پھٹیچر نہیں۔ سوچا تھا "بی اے" کرلوں تو پھر شاید بیاہ ہو جائے گا مگر ہائے ری قسمت۔۔۔ ٹیچری کرلی تو اب نہ میں اسکول کو چھوڑتی ہوں نہ اسکول...