جیدا، بابا فرمان اور آج کے بچے - فیاض راجہ

جڑواں شہروں میں گزشتہ کچھ دن بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ دفتر سے گھر پہنچا، کھانا کھانے اور ہلکی پھلکی گپ شپ کے بعد، میری بیوی شمائلہ نے پوچھا! "بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی؟ بچے کہہ رہے تھے، اگر ویک اینڈ پر موسم صاف ہے تو آؤٹنگ کا کوئی پروگرام بنائیں"۔ میں نے سر ہلایا تو مسکرا کر بولی۔ "لگتا ہے...