غیر مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کے بارے مولانا کے ہاں ایک رائے وہ ہے جو ”الجہاد فی الاسلام“ میں ”مصلحانہ جنگ“ کے تصور میں بیان ہوئی ہے، جس کے مطابق جہاد فتنہ و فساد کے خاتمے کےلیے کیا جاتا ہے اور نا حق شناس اور نا خدا ترس اور بد اصل نظام حکومت فتنہ و فساد کی جڑہےاور ایسی تمام حکومتوں کا خاتمہ لازمی...