کیا قانون کی لاقانونیت کا بھی کوئی علاج ہے؟ رانا اورنگزیب رنگا

یہ پاکستان ہے، اس میں کہنے کو تہتر کا آئین موجود ہے، مگر آئین کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی۔ عدالت ہو یا تھانہ، ہسپتال ہو یا پٹوار خانہ، سب جگہ پہلے آپ کو کوئی واقفیت یا سفارش تلاش کرنا پڑے گی۔ دوسرا رستہ رشوت کا ہے جو سفارش و واقفیت سے بھی زیادہ کارگر ہے۔ تیسرا اور سب سے مشکل رستہ قانونی ہے مگر...