پاکستانی حکمرانوں کی شرمناک بھارت پرستی - شاہنواز فاروقی

انسان اپنی امیدوں اور اپنے خوف سے پہچانا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے ایک مسلمان سے زیادہ ’’ امیر‘‘ کوئی نہیں ہوسکتا ۔ اس لیے کہ مسلمان کی اُمید بھی خدا ہوتا ہے اور اس کا خوف بھی خدا ہوتا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایک کافر سے زیادہ ’’غریب‘‘ کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے کہ کافر کی امید بھی دنیا ہوتی ہے...