بندگی کا راز - ام محمد سلمان

یہ اب سے تقریباً تین چار سال پہلے کی بات ہے، اس دن میری طبیعت کافی خراب تھی۔ بخار کی وجہ سے نقاہت بہت زیادہ تھی۔ گھر کے سب کام یوں ہی پڑے تھے۔ میاں اور بچے تو صبح صبح ہی اپنے ٹھکانوں کی طرف نکل چکے تھے۔ اب میں اکیلی ہی تھی گھر میں۔ کئی بار اٹھنے کی کوشش کی کہ کچھ تھوڑا بہت گھر سمیٹ لوں، صفائی وغیرہ...