اہلکاروں کی جانب سے اکراہ کا عذر - ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

امام سرخسی نے اکراہ کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے: " اکراہ ایسے فعل کو کہتے ہیں جو انسان کسی اور کے ساتھ اس طور پر کرے کہ اس کی رضا ختم ہوجائے یا اس کا اختیار فاسد ہو جائے مگر جسے مجبور کیا جائے اس کی اہلیت ختم نہیں ہوتی، نہ ہی اس سے خطاب ساقط ہوتا ہے، کیونکہ جسے مجبور کیا جائے وہ آزمائش میں پڑ گیا...