اتنی دیر میں تو دلہن کے ہاتھوں پر لگی مہندی کے رنگ پھیکے نہیں پڑتے جتنی دیر میں ہماری 100فیصد نظریاتی سیاست کے رنگ اترنا شروع ہو گئے ہیں ۔ لوگ پریشان ہیں کہاں نواز شریف کا نظریاتی بیانیہ اور کہاں مفاہمت کے یہ تازہ اسلوب ۔نواز شریف کی تازہ سیاست کے دو پہلو بہت نمایاں ہیں ۔ اول : سرکاری وسائل جھونک...