ماحول اور ہوائی آلودگی - ریاض علی خٹک

انسان کی زندگی کی ڈور سانسوں کی ترتیب ہے. انسان کا سب سے بڑا خوف دم گھٹنے، سانس رکنے کا ہوتا ہے. یہ سانس کیا ہے؟ یہ فضا میں سے پھیپھڑوں کا ہوا کھینچ کر جسم کے اندر لے جانا ہے. اس میں سے آکسیجن کشید کرنا اور استعمال شدہ آکسیجن جو کاربن ڈائی آکسائیڈ بن چکی ہوتی ہے، اسے واپس خارج کرنا ہے. ہم اپنی ہر...