شیر خداحضر ت علی کرم اﷲ وجہ اسلام لانے والے اولین لوگوں میں سے ہیں ،آپ کی عمر مبارک نو سال کی تھی جب محسن انسانیت ﷺ کے دست مبارک پر مشرف بہ ایمان ہوئے۔مکی زندگی کے نشیب و فراز میں آپ دم بہ دم نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ رہے ۔مدینہ میں داماد نبی ﷺ کا شرف حاصل ہوا،متعدد معرکوں میں داد شجاعت کے باعث ’’شیر...