نصرت یوسفنصرت یوسف جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل ہیں. تنقیدی اور تجزیاتی ذہن پایا ہے. سماج کو آئینہ دکھانے کے لیے فکشن لکھتی ہیں مگر حقیقت سے قریب تر. ادب اور صحافت کی تربیت کے لیے قائم ادارے پرورش لوح قلم کی جنرل سیکریٹری ہیں.

لو یو ٹیچر - نصرت یوسف

کمرے میں ہیل کی ٹک ٹک کی آواز نمایاں تھی، ایک سرے سے دوسرے سرے تک یہ آواز جاتی اور چند لمحوں کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوجاتی۔ کمرے کی کھڑکی کے چھجے پر کسی چڑیا کا گھونسلہ تھا جس کے انڈوں سے آج کل ہی میں بچے نکلے تھے، ان لاچار وجودوں کی نگہبانی کرتے ماں باپ کی سعی بڑی دل آویز تھی۔ کھڑکی سے آنے...