خواجہ مظہر صدیقیخواجہ مظہر صدیقی بچوں کے ادیب، کالم نگار، تربیت کار و کمپیئر ہیں۔ تین کتابیں بعنوان نئی راہ، دھرتی ماں اور بلندی کا سفر، شائع ہو چکی ہیں۔ تجارت پیشہ ہیں، ملتان سے تعلق ہے

لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر - خواجہ مظہر صدیقی

میں رات بھر سو نہیں سکا. گذشتہ شب قیامت کی شب رہی- ایک ننھا معصوم چہرہ ذہن و دماغ پر چھایا رہا. سیانے سچ کہہ گئے ہیں کہ دنیا میں آنے کی ترتیب تو ہوتی ہے مگر جانے کی نہیں. کسی کا گھر یوں پل بھر میں اجڑ جائے. ایسا سوچ کر ہی جسم و جان پر خوف چھا جاتا ہے. خوف بھی ایسا کہ روح تک نکلتی محسوس ہوتی ہے...