اشفاق پروازاشفاق پرواز ٹنگمرگ، مقبوضہ کشمیر کے جواں سال قلم کار ہیں۔ مقامی اور بین الاقوامی اخبارات میں ان کے کالم شائع ہوتے ہیں۔ دلیل کے مستقل لکھنے والوں میں سے ہیں۔

مستقبل کے معماروں میں نقل کا بڑھتا ہوا رجحان - اَشفاق پرواز

ریاست جموں کشمیر میں مختلف جماعتوں کے امتحانات سال بھر ہوتے رہتے ہیں۔ قوم کے نونہال امتحانات کیا دے رہے ہیں، سچ پوچھیے تو جیسے قوم کا امتحان لے رہے ہیں۔ نقل کی وہ بھرمار ہے کہ دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ زیادہ دُکھ کا پہلو یہ ہے کہ پورے شہر و دیہات ان کو نقل فراہم کرنے کے لیے یوں امڈے چلے آتے...