حمیرا اشرفحمیرا اشرف، ترجمہ نگار، لغت نگار اور لکھاری ہیں۔ اپنے ماحول میں موجود شدت پسند رویوں میں کمی اور انسانوں کے لیے ایک پرامن ماحول کی خواہاں ہیں۔ حمیرا کا پسندیدہ موضوع محبت ہے، انسانی محبت، اور انسان سے محبت۔

محفوظ معاشرہ، کیا یہ کہیں موجود بھی ہے؟ - حمیرا اشرف

کیا کہا ہوگا اس معصوم نے؟ کیا کوئی دہائیاں دی ہوں گی؟ کیا وہ جانتی بھی ہوگی کہ اس کے ساتھ یہ کیسا سلوک کیا جارہا ہے؟ وہ تو جانتی بھی نہ ہوگی کہ اس بدسلوکی کا کوئی نام بھی ہے؟ ہاں خوف زدہ ہوئی ہوگی؟ درد سے روئی بھی اور تڑپی بھی ہوگی۔ ماں کو بھی یاد کیا ہوگا بابا کو بھی آوازیں دی ہوں گی۔ شاید خدا...