ایمن طارقایمن طارق جامعہ کراچی سے ماس کمیونی کیشنز میں ماسٹرز ہیں اور آجکل انگلینڈ میں مقیم ہیں جہاں وہ ایک اردو ٹیلی وژن چینل پر مختلف سماجی موضوعات پر مبنی ٹاک شو کی میزبانی کرتی ہیں۔ آپ اپنی شاعری ، تحریر و تقریر کے ذریعے لوگوں کے ذہن اور دل میں تبدیلی کی خواہش مند ہیں۔ برطانوی مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر فلاحی اور دعوتی کاموں کے ذریعے سوسائٹی میں اسلام کا مثبت تصور اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔

اپنی شخصیت کو پہچانیں - ایمن طارق

آپ کی کوئی ایسی خصوصیت جس پر آپ اعتماد کرتے ہوں اور خوشی محسوس کرتے ہوں اور جس کے لیے آپ کو کوئی ماسک نہ پہننا پڑتا ہو بلکہ آپ کی عادت بن گئی ہو؟ اس سوال پر ایک لمحے کے لیے خاموشی چھا گئی۔ یا تو سوال بہت آسان تھا اور ہم سب اس ڈرامائی انداز سے پوچھے جانے والے سوال سے پہلے کسی مشکل چیلینج کی توقع کر...