احمد اعجازاحمد اعجاز معروف صحافی، انٹرویوز اور افسانہ نگار ہیں۔ روزنامہ اوصاف، روزنامہ دنیا کے میگزین سیکشن سے وابستہ رہے، آج کل روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز میگزین سیکشن سے منسلک ہیں۔ ان کے افسانوں کا مجموعہ ’’کہانی مجھے تلاش کرتی ہے‘‘کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔ سماجی ایشوز پر وہ لکھتے رہے ہیں، شناخت کا بحران ان کی ایک اہم کتاب ہے۔ آج کل وہ روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے ادارتی صفحے کے لئے ’’کہانی کی کہانی‘‘ کے نام سے روزانہ ایک مختصرکہانی لکھ رہے ہیں۔

نواز شریف، ایک ناکام سیاست دان - احمد اعجاز

سپریم کورٹ کا تین رُکنی بینچ جب پانامہ پر عنقریب اپنا فیصلہ دے گا،اس بارے حتمی طو رپر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وزیرِ اعظم نااہل قرار پائیں گے یا نہیں۔لیکن یہ اَمر حتمی ہو چکا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف بطو ر ایک سیاست دان خود کوناکام ثابت کر چکے ہیں۔ پانامہ کیس اور قبل ازیں دوہزار چودہ میں پی ٹی آئی او...