احساسِ تنہائی‎ - ام ہادی

کبھی کبھی صحیح معنوں میں سمجھ آتی ہے کہ کھڑکی صرف گھر میں ہی نہیں زندگی میں بھی ضروری ہے۔گھٹن ہی گھٹن اور اسی گھٹن میں زندگی گزارتے جاؤ۔ کیونکہ ایسے میں زندگی جینا تو ممکن نہیں گزارنا ہی ممکن ہے۔ سو جب گھٹن بڑھ جائے تو وہ کھڑکی تھوڑی سی کھول کر ذرا سی تازہ ہوا لے لی جائے۔اکھڑتی سانس بحال کر لی جائے۔ کچھ تتلیاں پکڑ لی جائیں یا ان کے کچھ رنگ چُرا کرزندگی میں کچھ رنگ بھرے جا سکیں۔

انسانی تعلق کی ایسی ایک کھڑکی اپنی زندگی میں ضرور رکھیں۔ بس یہ خیال رکھیں کہ کھڑکی بناتے بناتے کسی نامحرم تعلق کا کوئی چور دروازہ نہ ملے۔ کیونکہ اس سے تھوڑی دیر کے لئے تازہ ہوا تو آئے گی جو فرحت بخش محسوس ہو گی، نئی زندگی لے کر آئے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے پیچھے رب کی ناراضی کا وہ طوفان لے کر آئے گی کہ سب کچھ برباد ہو جائے گا۔

اور سب سے بہترین کھڑکی تو رب سے تعلق کی ہے۔ جہاں سے ہر منظر خوبصورت دکھائی دے ۔ ہوا اپنے ساتھ وہ رنگ و خوشبو لے کر آئے کہ آپ کو خود سر سے پاؤں تک نور سے بھر دے۔اللہ ہمارے دلوں اور ہماری نیتوں کو اپنے لیے خالص کر لے۔ آمین۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */