غـــــــــــــــــــزل - شاعر نعمان حیدر حامی

محبت میں سہارا ڈھونڈتا ہوں

تری صورت ستارا ڈھونڈتا ہوں

جہاں پہلے تجھے دیکھا تھا میں نے

وہ ساحل کا کنارا ڈھونڈتا ہوں

بنا تیرے مرا جینا ہے مشکل

میں جینے کا گزارا ڈھونڈتا ہوں

عجب سی دل میں کیفیت ہے ایسی

خموشی کا میں چارا ڈھونڈتا ہوں

کٹھن حالات میرے ہو گئے ہیں

ترے دل میں پسارا ڈھونڈتا ہوں

کبھی اب ہم نہ بچھڑیں پھر خدایا

وہ حامیؔ دن دوبارہ ڈھونڈتا ہوں

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */