نعت رسول مقبول صلی علی وسلم - محمد سلیم معاویہ

مشکل پڑی ہو جب، تو نبی پر درود پڑھ
جنت کی ہو طلب، تو نبی پر درود پڑھ

اللہ یا فرشتے شجر ہوں کہ یا حجر
پڑھتے ہیں سب کے سب، تو نبی پر درود پڑھ

در در پہ ٹھوکروں کے سوا ملتا کچھ نہیں
دے گا تجھے بھی رب، تو نبی پر درود پڑھ

منکر نبی کا دونوں جہاں میں ذلیل ہے
جل جائے وہ بھی اب، تو نبی پر درود پڑھ

دستک خدا کے در پہ، وسیلہ نبی کا ہو
ملتا ہے سب کا سب تو نبی پر درود پڑھ

دیدار مصطفیٰ کاوظیفہ ہے دائمی
ہر وقت روز و شب تو نبی پر درود پڑھ

چھا جائے چار سو جو اداسی، یا وحشتیں
حالت ہو غیر، تب تو نبی پر درود پڑھ

دشمن کو دے شکست مسلسل درود سے
ہوگا وہ جاں بلب، تو نبی پر درود پڑھ

ہر چیز میں ادب ہے ضروری تو یاد رکھ
روضے پہ باادب تو نبی پر درود پڑھ

روضے پہ حاضری ہو یہ قسمت کی بات ہے
یاں سے بھی زیر لب تو نبی پر درود پڑھ

آقا کا نام آئے تو صلے علی کہو
لازم ہے، بیادب، تو بنی پر درود پڑھ

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */