جماعت اسلامی اور پاکستان - سمیع اللہ ساسولی

جماعت اسلامی ، پاکستان کے مقصد وجود اور اسکی اصلیت کی جب بات کرتی ہے تو بہت سے لوگ جوش میں آ کر کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی وطن پرست پارٹی ہے۔ بھئی! اس وطن کو ایک مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا جماعت اسلامی اسی مقصد کی راہی ہے۔ جماعت سمجھتی ہے کہ یہ ملک یہاں کے غریب و لاچار مسلمانوں کی ہے نہ کہ ظالم و جابر وڈیروں چودھریوں سرداروں سرمایہ داروں بیوروکریٹس اور جرنیلوں کی۔

آج پاکستان جن ظالموں کے ہاتھ میں ہے وہ جبرا مسلط ہیں۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپکے گھر پہ ایک گروہ قبضہ جما کر آپکے مقصد کے خلاف کام کرتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا وہ گھر تمھارا نہیں ہے بلکہ وہ گھر تمھارا ہے وہ لوگ بطور قابض آپکے گھر کو اپنے مقاصد کے کیے استعمال کررہے ہیں۔ آپکو چاہیے کہ آپ انکے خلاف بغاوت کریں اور انکو اپنے گھر سے نکال کر پھینک دیں۔یہی کام دراصل جماعت اسلامی کر رہی ہے جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ یہ ملک ہماری ہے مسلمانوں کی ہے۔ اس روئے زمین کا حاکم بجائے لٹیروں کے اللہ تعالی ہے اور اللہ تعالی کے نائب بن کر صرف وہ لوگ حکمران ہو سکتے ہیں جو اللہ تعالی کے فرمانبردار ہوں نہ کے باغی۔بنیادی طور پر جماعت اسی نقطہ نظر سے اس ملک کو دیکھتی ہے اور محبت بھی اسی نقطہ نظر سے کرتی ہے۔کچھ لوگ وطن سے محبت کو بھی وطن پرستی سمجھتے ہیں۔ یہ یا تو انکی کم خیالی ہے یا پھر وطن پرستی کے فلسفے سے ناواقفیت ہے۔

وطن پرستی دراصل وطن کو خدا سمجھنا اور سب محبتوں میں اسے بلائیت دینے کو کہتے ہیں یعنی وطن کو مقصد زندگی بنانا۔جبکہ وطن سے محبت کرنا ایسا ہی ہے جیسے عام طور پر اپنے والدین، بیوی، بھائی سے محبت کرنا۔ اسی طرح اپنی زیر ملکیت چیز سے محبت کرنا مثلا موبائل فون آپکی ملکیت ہے۔ اب آپ اس موبائل فون کا خیال رکھتے ہیں اسکی حفاظت کی کوشش کرتے ہیں کہیں گر نہ جائے اسکرین پر خراش نہ ہو۔ چوری نہ ہوجائے۔یعنی ہر حوالے سے آپ اسکی حفاظت کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ سب آپ کیوں کرتے ہیں اسی لیئے تو کرتے ہیں کہ اس کے ساتھ آپکے مفادات وابستہ ہیں۔ اس چیز کے لیے آپ نے رقم دی ہے اور اسکے کھوجانے سے آپکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے، بالکل وطن سے محبت بھی اسی نوعیت کی ہے۔
جس طرح کوئی اپنے موبائل سے اس لیئے محبت کرتا ہے کہ اس کے مقاصد اس سے وابستہ ہیں اسنے اسکے لیئے رقم دی ہے اسکو حاصل کرنے کیلے مالی قربانی دی ہے اور ایک ایک روپیہ جمع کرکے اسکو خریدا ہے۔

بالکل جماعت اسلامی کی پاکستان سے محبت اسی نوعیت کی ہے جماعت سمجھتی ہے کہ اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے جانی اور مالی قربانی دی ہے۔ لاکھوں لوگوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے تھے ہم ایک ایسا ملک حاصل کریں جہاں اللہ کی حاکمیت قائم ہو ملک تو حاصل ہو گیا لیکن مقصد ابھی تک ادھورا رہ گیا۔ جماعت اسلامی محب وطن ہے اور اس ملک کے مقصد وجود کے حصول میں مصروف عمل ہے۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */