پسند کی شادی، ناکامی کیوں ‌ہوتی ہے؟ .... - ڈاکٹررابعہ خرم درانی

پسند کی شادی کے بعد کی صورتحال کچھ یوں ہوتی ہے ..😊😊😊

. جو پسند کی شادی کرپاتاہے اور بعد میں کچھ عادات جان پاتا ہے... وہ الجھ جاتا ہے.

ایک لڑکی بہت اچھا لباس پہنتی تھی عمدہ خوشبو میک اپ نیل پالش .. لڑکے کو پسند آ گئی، شادی ہوگئی۔ شادی کے بعد جب بیوی نے ایسے کپڑے خوشبویات اور میک اپ مانگا تو ہوش ٹھکانے آئے کہ یہ سب فری نہیں تھا۔ یہ ابا جی کے پیسوں سے آتا تھا جو اب شوہر کی جیب سے آئے گا...

شادی سے پہلے سجی بنی لڑکی کالج یا آفس میں چند گھنٹوں کے لیے نظر آتی تھی۔ شادی کے بعد نہار منہ بغیر دانت صاف کیے، بغیر ہئیر سٹائل کے اور شکن آلود کپڑوں میں نظر آتی ہے۔ یعنی''سر جھاڑ منہ پہاڑ'' تو تمام خوش کن خیالات اڑنچهو ہوجاتے ہیں...

اسی طرح ڈیٹ پر فاسٹ فوڈ یا چائنیز کھاتے ہوئے چهری کانٹے کی مہارت.. نیپکن کا نفیس استعمال، مشروب جرعہ جرعہ پیتے سب کچھ حسین لگتا ہے.... لیکن شادی کے بعد وہی لڑکی آپ کے ساتھ دستر خوان یا ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ کر جب دال ساگ بهنڈی توری روٹی کے ساتھ کھاتی ہے، دال چاولوں پر ڈال کر انگلی سے اچار کی پھانک توڑتی ہے اور استعمال شدہ برتن سمیٹتی ہے تو وہی لڑکی اتنی حسین نہیں لگتی..

وہی لڑکی شادی سے پہلے جب اپنے گھر کے معاملات لڑکے سے ڈسکس کرتی ہے اپنی بھابی یا سہیلی یا بہن بھائی کا گلہ کرتی ہے تو لڑکا فخر محسوس کرتا ہے کہ مجھے قابل اعتماد سمجھا گیا اور صاحب الرائے بھی لیکن جب وہی لڑکی شادی کے بعد نند ساس دیور جیٹھ یا دیورانی جیٹهانی کا قصہ شوہر نامدار کو سناتی ہے تو شوہر نامدار زچ ہوجاتے ہیں اور رائے دینے سے گریز کرتے ہیں بلکہ انتہائی صورتحال میں بیگم کی خاطر خواہ تواضع بھی فرماتے ہیں..

اب وہی لڑکی جمائی بھی لے گی اور ڈکار بھی... سر بهی کهجائے گی...

لڑکی وہی ہے... لڑکا بھی وہی ہے... بس معروضی حالات کی تبدیلی سے جذبات بدل جاتے ہیں اور ترجیحات بهی...

تو یہ سب کچھ اگر لڑکا توقع نہیں کررہا تھا تو دراصل وہ شادی نہیں، احمقوں کی جنت کا خواہشمند تها...
..اسی طرح اگر لڑکی اسی خوابناک پھولوں کے ہنڈولے میں جھولنے کے خواب دیکھ رہی تھی تو وہ بهی احمقوں کی ملکہ ہی تھی...

Comments

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

دل میں جملوں کی صورت مجسم ہونے والے خیالات کو قرطاس پر اتارنا اگر شاعری ہے تو رابعہ خرم شاعرہ ہیں، اگر زندگی میں رنگ بھرنا آرٹ ہے تو آرٹسٹ ہیں۔ سلسلہ روزگار مسیحائی ہے. ڈاکٹر ہونے کے باوجود فطرت کا مشاہدہ تیز ہے، قلم شعر و نثر سے پورا پورا انصاف کرتا ہے-

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */