فرسٹریشن - ڈاکٹرسارہ شاہ

یوں سمجھ لیں کہ دماغ میں بہت سارے کیمکلز سارا دن کھیلتے کھیلتے تھک جاتے ہیں۔۔پھر الجھ جاتے ہیں۔۔آپس میں لڑنے لگتے ہیں ۔۔ضرورت ہوتی ہے کہ گھر جائیں تھوڑا آرام کریں ،پھر سے تازہ دم ہوں۔آب ظاہر کی دنیا میں آئیں۔بچوں کو کام کرتے کرتے،انہیں سنبھالتے۔ان کی ضروریات پورا کرتےکرتے تھک جاتے ہیں گھر کے کام ختم نہیں ہو پاتے دن ختم ہو جاتا ہےجوائنٹ فیملی میں ہوں تو دیگر رشتوں کی خدمت بھی ضروری ہے۔

میاں گھر تھکے ہارے آئے باھر کسی بات پہ موڈ خراب بیوی پہ آکر سارا غصہ۔۔یا آرام کے موڈ میں تھے بستر میں لیٹ کر موبائل سے لگ گئے اور توجہ ہی نہیں دی۔ ہم دل میں جل کڑ کے رہ گئے،ذیادہ ہوا تو شوھر پہ غصہ نکال لیا ،اور ہر چیز کا غصہ بچوں پہ نکالنا تو ضروری ہے کیونکہ بچے کمزور جو ٹھہرے۔کیوں ایسا ہی ہے نا؟منفی انرجی کاwayoutہم نے منفی طرح ہی کیا۔۔نتیجہ ہہ ہوا کہ ہماری منفی انرجی کا اثر سارے ماحول پہ ہوا۔کیا ہو اگر ہم اپنے اندر positive energy پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہم خود بھی فرشتریشن کا شکار نہ ہو اور ماحول بھی اس کا اثر لے۔مگر کیسے؟؟

👈نیند پوری لی جائے تاکہ جسم اور دماغ exhaustنہ ہوں۔۔۔دوپہر میں نیپ لینے کا اھتمام کریں چاھے 15 منٹ ۔۔۔سونے سے ساری نیگیٹو انرجی زائل ہو جاتی ہے اسی لیے اگلی صبح ہم تروتازہ ہوتے ہیں اور وہی روٹین کا کام کرنے پہ تیار ہوتے ہیں

👈غیر ضروری چیزوں اور کاموں پہ توجہ نہ دیں جو آپ کی وقت اور انرجی جا ذیادہ تر حصہ لیتے ہیں

👈دن میں اپنے آپ کو بریک دیں ۔۔کچھ دیر اپنے ساتھ گزاریں کچھ ٹریٹ دیں۔۔چائے۔۔ کافی ۔جوس۔۔چاکلیٹ

👈جس بات سے غصہ ہوں یا فرسٹریشن ہو فورا اپنی توجہ وہاں سے ہٹالیں چاہے وہ کوئی کام ہو یا شخص

👈کوئی constructive کام میں ذہن لگائیں جیسے کوئی کتاب پڑھی جائے۔۔۔پودوں کو پانی دیا جائے۔۔بچوں کے ساتھ کھیلا جائے ۔۔الماری صحیح کرلی جائے۔۔۔کپڑوں پہ استری کرلی جائے۔۔۔ایسے کاموں سے فرسٹریش جاتی رہتی ہے۔

👈دو کاموں سے فرسٹریشن تو دور ہو جائےگی لیکن اگلے ہی لمحے ہم پشیمانی اور پچھتاوے کا شکار ہوں گے ۔

🍂تھکے ہارے شوھر سے لڑنا

🍂بچوں پہ غصہ نکا لنا کیونکہ انہیں نہیں معلوم آپ نے ان پہ کیوں غصہ کیا!

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com