اسٹوڈیو بیک گراؤنڈ کا ڈیزائن، منفرد آئیڈیاز

ویڈیو بلاگنگ کے بڑھتے رجحان نے میڈیا انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیا ہے اور یہ پاکستانی یوٹیوبرز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ بہت سارے یوٹیوبرز نے اپنے گھروں میں اسٹوڈیوز قائم کرلیے ہیں، جن میں ویڈیو بلاگنگ کے لیے درکار کئی چیزیں شامل ہیں۔ سوشل میڈیا کے لیے مواد تیار کرنا ایک مشکل کام ہے اور اس کو دلچسپ بنانے کے لیے پر کشش پس منظر درکار ہوتا ہے۔

اسٹودیو بیک گراؤنڈ آپ کی ویڈیو اور تصاویر کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک عشرے سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو منظم اور پروفیشنل بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے بیک گراؤنڈ آپ با آسانی shopsy.pk سے خرید سکتے ہیں۔

اسٹوڈیو بیک گراؤنڈ کے ڈیزائن، سائز اور اقسام پوٹریٹ فوٹو شاٹ کے لیے بیک گراؤنڈ کی لمبائی عام طور پر 6 یا 7 فٹ ہوتی ہے جبکہ فل باڈی شاٹ کے لیے یہ لمبائی عام طور پر 9 سے 10 فٹ تک ہوتی ہے۔ کچھ بہترین اسٹوڈیو بیک گراونڈ کے ڈیزائن مندرجہ ذیل ہیں جنہیں آپ باآسانی آن لائن خرید سکتے ہیں۔

1. Abstract یا Textured اسٹوڈیو بیک گراؤنڈ کے ڈیزائنAbstract یا Textured بیک ڈراپ عموماً کم وزن میں دستیاب ہوتی ہیں اور یہ مشین کی مدد سے پرنٹ کی جاتی ہیں۔ یہ سستی، نرم، استعمال اور سنبھالنے میں آسان ہوتی ہیں۔ Abstract Art کو عمومی طور پر بہت پسند کیا جاتا ہے اور جب یہ فوٹو بیک گراؤنڈ میں شامل ہوتا ہے تو آپ کی فوٹو گرافی کو ایک نیا اور منفرد احساس دیتا ہے۔ یہ بیک ڈراپز ہر سائز، رنگ اور ڈیزائن میں دستیاب ہیں اور تقریباً ہر قسم کے مضامین اور موضوعات کے ساتھ چلتی ہیں۔

2. Brick اسٹوڈیو بیک گراؤنڈ ڈیزائن اینٹ نما یہ بیک گراؤنڈ آپ کی منظر کشی کو ایک دیہاتی اور قدیم احساس دیتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس کی مدد سے نہایت خوبصورتی سے اپنی فوٹوز کو شہری انداز میں بھی پیش کرسکتے ہیں۔ جب آپ کو اپنے فوٹو بیک گراؤنڈ کے لیے فوری اور آسان حل کی تلاش ہو تو یہ ایک اچھا حل ہے۔ brick اسٹوڈیو بیک ڈراپز تقریباً ہر صورتحال اور سیٹ اپ کے لیے اچھے رہتے ہیں اور یہ بآسانی ہی سائز، رنگ، ڈیزائن اور بناوٹ میں دستیاب ہیں۔

3. پھولدار اسٹوڈیو پس منظر کے ڈیزائن پھولدار پس منظر آپ کی فوٹو گرافی میں خوبصورتی، فطرتی رنگ، تازگی اور نسانی مزاج کا اشارہ دیتے ہیں۔ ہر قسم کی بناوٹ میں موجود پھولدار بیک ڈراپ ہر سائز، رنگ اور ڈیزائن میں بآسانی دستیاب ہیں ۔ یہ بیک ڈراپز خواتین کے فوٹو شوٹ ، Baby Shower یا شادی کی فوٹو گرافی کے لیے نہایت عمدہ ہوتے ہیں۔ آپ ویلنٹائن ڈے اور رومانوی تصاویر کے علاوہ بچوں کے فوٹو شوٹ کے لیے بھی اس بیک گراؤنڈ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

4. وینائل اسٹوڈیو بیک گراؤنڈ کے ڈیزائن وینائل ایک مصنوعی مادہ یا مصنوعی انسانی ساختہ مواد ہے۔ کلورین اور ایتھلین سے حاصل کردہ پلاسٹک کی ایک قسم ہے جسے پولی وینائل کلورائڈ (PVC) بھی کہا جاتا ہے، یہ فوٹو گرافر حضرات کے اولین انتخابات میں سے ایک ہے۔ یہ ایک پائیدار، صفائی میں آسان اور شکن سے پاک مواد ہے۔ تیز روشنی اور دھوپ میں شوٹنگ کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس کی غیر عکاس تکمیل تصاویر میں بہت اچھی لگتی ہے اور اس کو بآسانی کسی بھی گیلے اسفنج سے صاف کیا جا سکتا ہے۔

5. 100فیصد کاٹن/مسلن سے تیار شدہ پس منظر ڈیزائن ڈیزائن کا ایک اور بہترین انتخاب 100 فیصد کاٹن یا مسلن ہے۔ یہ پورٹایبل اور کم وزن ہونے کے ساتھ ساتھ کافی سستی اور پائیدار بھی ہے۔ غیر عکاس کاٹن سے بنا یہ بیک ڈراپ آپ کی منظر کشی کو ایک پیشہ ورانہ شکل دیتا ہے۔ یہ بہت سے ڈیزائن، رنگوں اور سائز میں بآسانی دستیاب ہیں۔ یہ خوبصورت رنگوں اور ایئر برش کے ساتھ اور بھی مختلف اشکال میں دستیاب ہیں ۔ یہ بیک ڈراپز اپنی پائیداری اور اقسام کی وجہ سے پیشہ ور افراد میں نہایت مقبول ہیں۔

6. کینوس اسٹوڈیو بیک گراؤنڈ کے ڈیزائن کینوس اگرچہ پرتعیش اور استعمال کرنے میں تھوڑا مشکل ہے لیکن روایتی پورٹریٹ بیک ڈراپزکے لیے کینوس کا پس منظر ایک بہترین آپشن ہے۔ یہ عموماً ہاتھ سے پینٹ کیے جاتے ہیں اور آسانی سے فولڈ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ زیادہ تر مہنگے فوٹو شوٹس میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ آپ آپ daraz.pk سے خریدسکتے ہیں.

7. کاغذ کے اسٹوڈیو پس منظرکے ڈیزائن ٹھوس رنگ اور ہموار روشنی کے پس منظر کے لیے کاغذ بہترین انتخاب ہے۔ یہ کاغذ کی نان سٹاپ شیٹ میں دستیاب ہیں، پرنٹڈ، ہاتھ سے پینٹ کیے ہوئے یا پھر مستحکم رنگوں میں۔ یہ پس منظر ہلکا پھلکا ہوتا ہے اور با آسانی اونچی ریل سے لٹکایا اور فرش پر بچھایا جا سکتا ہے۔ یہ آپ کی تصاویر کو ایک عمدہ شکل دیتا ہے اور بغیر کسی مشکل کے ونڈو بلائنڈ کی طرح لپیٹ کر کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ اس بیک ڈراپ میں آپ رنگ، سائز، بناوٹ اور ڈیزائن خود منتخب کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ مختلف لمبائی اور چوڑائی میں آتے ہیں لہذا ان کے ساتھ کام کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ آپ کو صرف اسے رولر سے حسب ضرورت لٹکانا ہے اور کسی بھی فوٹو شوٹ کے لیے بیک گراؤنڈ تیار ہے۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */