کرونا ۔۔۔۔۔ کیوں؟ - سیدہ مبین طاہرہ

پوری دنیااس کے خوف کی لپیٹ میں ہے ۔ دنیا کے مخصوص حصے اس سے قبل کسی نہ کسی آ فت کا شکار رہے۔ کبھی زلزلے٫ کبھی طوفان٫ کبھی سیلاب ٫ کبھی وبائیں٫ کبھی جنگیں ٫ کبھی بم بلاسٹ وغیرہ۔ لیکن!

اس وقت پوری دنیا ایک ہی کیفیت سے گزر رہی ہے ایک جیسے خوف میں مبتلا ہے٫ مر جانے کا خوف٫ بیماری کی اذیت ناک حالت کا خوف٫ معیشت کی تباہی کا خوف اور ایسے ہی متعدد ان دیکھے اندیشے اور خوف..... اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ انسان کو زمین کا خلیفہ بنایا۔۔۔۔ اور فرشتوں کے اس خدشے پر کہ کیا یہ زمین میں فساد برپا کریں گے اور خون ریزیاں نہ کریں گے؟ ۔۔۔پیدا کرنے والے رب نے اپنی عزیز مخلوق کے لئے چوں کہ عقل اور رہ نمائی کا اہتمام کر رکھا تھا سو فرشتوں کےاندیشے کو یکسر رد کرتے ہوئے فرمایا ٫ " میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے". اور اس لاڈلی مخلوق نے رب کی ڈھیل کا ٫ اس کی چاہت کا٫ اس کی شدید محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔۔۔۔ اور زمین کواپنی ملکیت جانتے ہوئے اپنی آ خری حد تک ناجائز اختیارات جمائے رکھنے اور تباہ کرنے میں کسر نہ اٹھا رکھی۔ انسان کا وہ گروہ جس نے اعلان کیا کہ اے رب میں تیرا نمائندہ بن کراس کو سنواروں گا٫ میں مسلم ہو گیا۔۔۔

میں اسے ظالمو ں کی دسترس سے بچاؤ ں گا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گیا۔ " رب نے اس میں عزم نہ پایا۔وہ اسے بھول گیا" ....... آ دم کی تو سرشت ہی میں بھول تھی۔ یاد کرانے والے کم سے کم ہوتے گئے۔۔۔تب رب کی رحمت جوش میں آئ اور اپنی سنت کے مطابق " سختی تنگی اور خوف میں مبتلاء کر دیا" ..... کہ تو بہ کی طرف آ ئیں ۔۔ اگر ایسا ہی رہا تو جنت جو رب نےازل سے سجا ئی ہے سجائی جا رہی ہے اس کے مکیں و باسی کون ہوگے؟ ( کلمہ گو کے لئے خصوصی توجہ کا مقام) سچی توبہ ۔توبہ النصوح ۔۔وقت کی ضرورت۔۔۔جنت کی طرف پیش قدمی۔۔۔۔رب رحیم کو راضی کرنے کا وقت۔۔۔۔وہ جلدی مان جائے گا ..... منا لیا جائے اس کو۔ فرشتوں کے خدشے کے بالمقا بل رب کا اپنی اس مخلوق پر یقین۔۔۔ صحیح ثابت کرنے کا یہ وقت ہے۔۔ ساتھیو جو کام جس کا ہے اسی کو کرنا ہے۔ازل سے اس کا فیصلہ اٹل ہے۔ فرعون...! نہ رہا، ہامان اور قارون ....! نہ رہے، ابو جہل و ابولہب .....! نہ راہ پا سکے

مچھروں٫ مکڑیوں ٫ ابابیلوں سے کام لینے والے کا بس کرونا کو کن کا اشارہ چاہئے۔۔۔۔اور اس کے لئے رب تعالیٰ کو" الست بربکم" کے جواب میں..... "قالو بلی شھدنا" کا عہد کرنے والے کا وعدہ وفا چاہئے.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */