میرے پاس وقت نہیں ہے - سیمی شاہد

میرے پاس وقت نہیں ہے

آج تو یہ کرنا ناممکن ہے شاید کل

وقت ہی نہیں ملتاھماری روزمرہ زندگی ان جملوں کے بغیر ادھوری ہے۔ایسے میں یہ لاک ڈاؤن میرے نزدیک ایک معجزہ ہے۔سچ بتائیے کبھی آپ نے یہ تصور کیا تھا کہ آپ جیتے جی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے گھر پر ڈیرے ڈال لیں گے۔کئ ایسے کام ہوتے ہونگے جن کو ترک کرناآپ کے نزدیک ناممکن رہا ھو گا۔آج وہ سب چھوڑچھاڑکر آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔

پہلے کہا جاتا تھا کہ کسی کے چلے جانے سے دنیا کے کام تو نہیں رکتے۔۔۔آج میرے رب نے دکھا دیا کہ تمہارے ھونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔جن دھندوں میں الجھ کر رب کو بھلا بیٹھے تھے وہ سب بند کروا کے فارغ بٹھا دیئے گئے ہیں۔

یہ سب تکبر تھاہاں یہ تکبر ہی تھا ناں ۔۔۔ستاروں پر کمندیں ڈالنے والا،خلائی مخلوق سے رابطے استوار کرنے والا انسان آج دوسرے انسان سے خوفزدہ وگریزاں ہے۔پوری دنیا آج دفاعی حالت میں ہے اور مد مقابل کون ہے۔

میرے رب کی ادنی تر مخلوق،جو دکھائی بھی نہ دے۔یہ میرے رب کی سنت ہے کہ جب بھی کسی نے تکبر کیا اسکا غرور اللّٰہ کی حقیر تر مخلوق نے توڑا۔نمرود کے لیے مچھر،ابرہہ کے لیے ابا بیل۔۔۔۔ہائی ٹیک اسلحے کے لیے مرد ِافغاں۔رہے نام اللہ کا۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */