خدا کی قدرت - سمیرا گلزار

خدا کی قدرت اپنے اندر بہت طاقت رکھتی ہے. جسکا مشاہدہ روس کے ایٹمی ری ایکٹر پھٹنے کے بعد دیکھنےمیں آیا . کہا جاتا ہے کہ جب کچھ عر صے بعد وہاں کے جنگلات کا رخ ہوا تو ایک عجیب ہی منظر کا سامنا ہوا جنگلی حیات خدا کی قدرت کی گواہی دیتی ہوئ نظر آئ.

موجودہ حالات کو دیکھتےہوءے بھی ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئ مرنے والا ہے اور زندگی ختم ہو رہی ہے لیکن ایسا نہی ہے اسکا اندازہ آج ہوا جب ڈرآینگ روم کی کھڑکی سے نظر آنے والے باغ پر نظر پڑی .پودوں پر نظر آنے والے پھول اور پتے اللہ کی ثنا بیان اور زندگی کے ہونے کا ثبوت دے رھے تھے.

اور غورو فکر کرنے والوں کے لیے اللہ کی طرف سے امید کی بہاریں آتی ہیں جو اسے مایوس نھی ہونے دیتیں.