مائیک پومپیو غیر اعلانیہ اور ہنگامی دورے پر افغانستان پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں کریں گے

مائیک پومپیو غیر اعلانیہ اور ہنگامی دورے پر افغانستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو غیر اعلانیہ اور ہنگامی دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ پومپیو افغان صدر اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان ملاقاتوں میں امن معاہدے پر مزید پیش رفت کے متعلق بات چیت ہوگی۔ بین الاقوامی منظرنامے پر نظر رکھنے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں پومپیو کا ہنگامی دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جب کوروناوائرس کے سبب عالمی رہنما باہمی ملاقاتوں سے گریز کر رہے ہیں . خیال رہے کہ طالبان امریکہ معاہدے کے مطابق افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے حال ہی میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت کا پہلا دور ہوا ہے۔

سفارتی حکام نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ ملاقات ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرنا پڑا۔>ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے رابطے میں تشدد میں کمی لانے سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ بات چیت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی اور اس دوران قطری اور امریکی حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے لیے ماحول تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔