ترکی میں عظیم الشان لائبریری کا افتتاح

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آج افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
"ہماری تہذیب، کتاب اللہ کی تہذیب ہے- "جہان نما" کا نام دئیے جانے والے جس گنبد کے نیچے ہم کھڑے ہیں اس کے اندر سورت العلق کی آیات لکھی ہیں۔"

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ‏ "تحقیقات، مطالعے، لکھنے، پڑھنے کے لیے جو بھی مہمان ہماری اس لائبریری میں آئیں گے، 24 گھنٹے ان کے لیے چائے کافی، سمیت اور کیک کے ساتھ خدمات ان کو بلا معاوضہ پیش کی جائیں گی-"

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قائم نیشنل لائبریری میں 40 لاکھ سے زائد کتابیں ہوں گی، بیک وقت تقریباً پانچ ہزار لوگ مطالعہ کر سکیں گے، ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے مسلسل کھلی رہے گی اور 126 زبانوں میں سو ممالک کی کتابیں دستیاب ہوں گی۔
Halil Toker

(ہمارے حکمرانوں رقص و موسیقی شباب سے ہی فرست نہیں )

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */